گلبرگہ میں دوبہ دو کا کامیاب انعقاد،715شادی رجسٹریشن درج

,

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ (کرناٹک): روزنامہ سیاست حیدرآباد و انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے اشتراک سے کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں مسلم رشتوں کا دوبہ دو پروگرام کامیابی کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس موقع پرلڑکے اور لڑکیوں کے رشتہ دار کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر 715رشتے رجسٹر کراوئے گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان نے اپنے خطاب میں شادی کو آسان بنانے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اضلاع گلبرگہ، بیدر، رائچور،تلنگانہ، مرہٹواڑہ وغیرہ میں نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کر ر ہے ہیں۔

YouTube video

ان میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔جناب زاہد علی خان نے کہا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ بنانا چاہئے۔ انہیں آئی اے ایس تعلیم بھی دلوانی چاہئے۔

انہو ں نے کہا کہ 70سال قبل سارے سرکاری محکمہ جات میں مسلمان ہوا کرتے تھے لیکن آج حالات بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے حیدرآباد کے کئی علاقہ جات میں دوبہ دو پیامات کے کئی کامیاب پروگرامس منعقد کئے جاچکے ہیں۔ پڑوسی اضلاع میں بھی یہ سلسلہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگہ میں مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن پیامات کا دوبہ دو پروگرام روزنامہ سیاست اور انڈیا بیت المال کے اشتراک سے پہلی بار منعقد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے انڈیا بیت المال کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرامس مستقبل میں کرناٹک کے دیگر اضلاع میں منعقد کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام 15دسمبر اتوار کو میٹرو فنکشن ہال نزد محمد رفیع چوک گلبرگہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خان، آل انڈیا بیت المال ٹرسٹ کے نائب صدر جناب محمد اقبال علی، سماجی کارکن محمد منظور، حیدرعلی بغداد، ڈاکٹر نصیب قریشی موجود تھے۔