گلبرگہ : مسٹر سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی مئیر گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب انھوں نے 5اپریل کو چیف انجنئیر کرناٹک اربن واٹر سپلائی و ڈرینیج بورڈ ، گلبرگہ کو ایک تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہر گلبرگہ کے وارڈ نمبر 20اور 21میں پانی کی سربراہی متاثر ہوگئی ہے ۔ اس کے سبب ان وارڈس کے عوام بے حد پریشان ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس شکایتی مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ اگر فوری طور پر پانی کی سربراہی کو تشفی بخش نہ بنایا جاتا ہے تو اس صورت میں 13اپریل سے راستہ روکو احتجاج شروع کیا جائے گا۔چنانچہ اس مراسلہ پر توجہ دیتے ہوئے 8اپریل کوچیف انجنئیر صاحب نے واٹر بورڈ کے ایک ایکزکیوٹیو انجنئیر ، دو اسسٹنٹ انجنئیرس اور سیکشن آفیسر مسٹر جوشی ، ورک انسپیکٹر ونود و دیگر آپریٹرس کو معائنہ کے لئے بھیجا ۔ جناب سجاد علی انعامدار کے بیان کے مطابق انھوں نے ان مذکورہ بالا تمام عہدہ داران کے ساتھ آر جی نگر پولیس اسٹیشن ایریا ، غالب کالونی ،نیو غالب کالونی ، ابو بکر مسجد کا علاقہ ، گودام لائین، سوائی گنبد کا علاقہ ، عارف کالونی ، مدینہ کالونی ، بابو کرانہ اسٹور ، شاہ جیلانی کالونی ، عیدگاہ لے آئوٹ، وغیر ہ کا معائنہ کروایا ۔ ان عہدہ داران نے 9بجے دن سے 11بجے دن تک ان تمام علاقوںکا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عوام نے پینے کے پانی کی قلت اور پانی کی سربراہی یا عدم سربراہی کا شکایات ہیش کیں ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی میں ڈرینیج کا پانی شمال ہورہا ہے اور اس طرح گندا پانی مل رہا ہے ۔ پانی کی عدم سربراہی اور بہت کم سربراہی کی شکایات بھی پیش کی گئیں ۔ لوگوںکا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل یہ شکایات درج ہوجانی ضروری ہیں ْ ۔ایکزیکیوٹیو انجنئیر نے تمام شکایات سننے کے بعد کہا کہ ٹھیک ہے ہم بہت جلد کچھ حد تک پانی کی سربراہی کے نظام کو سدھارنے اور پانی کی سربراہی کو تشفی بخش بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ب
