گلبرگہ میں سیرت النبیﷺ مقابلہ جات کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں 7 نومبر تک توسیع

   

گلبرگہ 6 نومبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام نومبر میں گلبرگہ میں منعقد شدنی 6واں سالانہ سیرت البنی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم داخل کرنی کی آخری تاریخ 31 الٹوبر رکھی گئی تھی ۔ دسہرہ اور دیوالی کیتعطلات کی وجہ سے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اب یہ 7 نومبر تک مقرر کی گئی ہے اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے آج ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا ہے کے جو طلبہ و طالبات حسن قرائت، نعت خوانی، حفظ احادیث، قرآن کوئز، سیرت کوئز، تقریری اور تحریری مقابلے جات میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل اشخاص یا پتوں پر فارم جمع کروا سکتے ہیں ایم ایس کے میل ایریا ،دارلعلوم حسینیہ (مولانا اسمعیل /مولانا بائے، اعجاز انعامدار، مولانا غوث الدین قاسمی۔اشٹیشن بازارمحمد عظیم تاج نگر مسلم سنگھ مولانا عرفان اور سید نعیم رضا وائس آف گلبرگہ ،مومن پورہ خرادی یونانی اینڈ جنرل اسٹور خونی الاوہ مومن پورہ ،روضہ خرد و منورہ اور اطراف و اکناف کے لئے المصباح کتاب گھر درگاہ ایریا اور صاحبہ برقعہ ہاوز نور باغ فارمس اسکول کالجس یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کو پہنچائے گئے ہیں اگر کسی کو درخواست فارم دستیاب نہ ہو تو وہ ڈاکٹر اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ کے فیس بُک پیج پر جاکر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا پھر درج ذیل موبائل نمبرات پر ربط پیدا کرسکتے ہیںڈاکٹر اصغر چلبل 9986388049عزیز اللّٰہ سرمست 9845678648مولانا نذیر احمد رشادی9663090818،انجینئر مشتاق احمدمولانا 988690044۔