گلبرگہ : جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود بانی و صدر بہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب بہمنی فائونڈیشن کی جانب سے منائے جانے والے 8ویں جشن رحمت العالمین کے موقع پر طلبا و طالبات کے لئے قرأت،اذان ، نعت خوانی ، تقریری و تحریری مقابلہ جات اورکوئیز ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے۔ہائی اسکولس کے طلبا و طالبات کے لئے قرآت ، اذان، اور نعت خوانی کے مقابلہ جات 2022بتاریخ 21اگست بروز اتوار بوقت 10.30بجے دن تا شام 4بجے بمقام خواجہ بندہ نوازؒ ایوان اردو ، انجمن ترقی اردو ہند شاخ ، گلبرگہ اسٹیشن روڈ گلبرگہ منعقد کئے جائیں گے ۔ طالبات صرف نعت خوانی میں حصہ لے سکتی ہیں ۔ ہر اسکول سے صرف 2طلبا اور 2طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ طلبا کو اپنے ساتھ اپنے اسکول کا صداقت نامہ لانا ضروری ہوگا۔حکم کا فیصلہ قطعی و آخری ہوگا۔ نتائج کا اعلان مرکزی جلسہ میں کیا جائیگا۔ ہائی اسکول تا ڈگری کالج کی طالبات و طلبا کے لئے تقریری مقابلے جات 28اگست بروز اتوار بوقت 10.30بجے دن شام 4بجے بمقام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ہال ، انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ،اسٹیشن روڈ گلبرگہ منعقد کئے جائیں گے۔ ہائی اسکول طلبا کے لئے عنوان ہے شجاعت رسول اکرم ﷺاور ہائی اسکول کی طالبات کے لئے عنوان ہے معجزات النبی ﷺ۔پی یو سی کی طالبات اور طلبا کے لئے عنوان ہے سیرت النبی ﷺ قرآن مجید کے آئینہ میں ۔ ڈگری کالجس کے طلبا و طالبات کے لئے عنوان ہیـ حق آگیا اور باطل مٹ گیا ـــــ۔ تقریر صرف زبان اردو میں ہی کرنی ہوگی۔ تحریری مقابلہ جات برائے طلبا و طالبات ہائی اسکول تا ڈگری کالج 2022کے لئے مضامین جمع کرنے کی آخری تاریخ 30اگست 2022مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسکول کے طلباء کے لئے عنوان رکھا گیا ہے حضور اکرم ﷺ کے اخلاق و آداب ، ہائی اسکول طالبات کے لئے عنوان ہے سیرت النبی ﷺ۔ اسی طرح پی یوسی کے طلبا و طالبات کے لئے عنوان ہے حضور اکرم ﷺ کا تبلیغی پس منظر ،۔ ڈگری کالجس کے طلبا و طالبات کے لئے تحریری مقابلوں کا عنوان ہے حضور اکرم ﷺ کو معلم بنا کر بھیجا گیا ۔ مضامین زبان اردو ، کنڑا نگریزی اور اور ہندی میں بھی تحریر کئے جاسکتے ہیں ۔ مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن لازمی ہوگا ۔ فون نمبر7349197277 پر رجسٹریشن کروائیں۔ جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود نے بتایا ہے کہ بہمنی فائونڈیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والا 8واںجلسہ جشن رحمت العالمین ﷺ و تقسیم انعامات برائے مقابلہ جات قرآت ، اذان، نعت خوانی ، تقریری و تحریری مقابلہ جات ، سیرت کوئیز ٹیسٹ و گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ انشاء اللہ 2اکتوبر بروز اتوار بوقت 11.30بجے دن منعقد کیا جائیگااور انشاء اللہ مقام جلسہ کا اعلان عنقریب کیا جائیگا ۔