گلبرگہ 22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز سماجی خدمت گزار و کانگریسی قائید جناب ساجد علی رنجولوی کے صحافتی بیان کے بموجب 19جنوری کو کے سی ٹی کالج گرائونڈ گلبرگہ میں محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ نے قمر الاسلام کرکٹ گولڈ کپ میاچیس کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب مے موقع پر نوجوان قائید فراز الاسلام ، سید احمد سابق مئیر گلبرگہ ، کانگریسی لیڈرس عادل سلیمان سیٹھ و زید الاسلام ، علی خان کارپوریٹر، کانگریسی قائد مظہر عالم خان ، اسد علی انصاری کار گزار صدر القمر نرسنگ کالج ، گلبرگہ ، اجمل گولہ کارپوریٹر، لیاقت پٹیل ، شفیع ہنڈے کار، عبدالقدیر چونگے ، شیخ حسین بابا، ریاض بیڈکو ، محمد اظہر، محمد شمشیر ، مبشر منیار، غوث متی موڑو اور جناب ساجد علی رنجولوی شریک تھے ۔ اس ٹورنامینٹ میں گلبرگہ کی مقامی کرکٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ قمر الاسلام کرکٹ گولڈ کپ کے یہ مقابلے 19جنوری سے شروع کئے گئے ہیں اور 27جنوری تک جاری رہیں گے ۔