آزاد کارپوریٹر کی شمولیت کے بعد جنتا دل ایس کی بھی تائید حاصل ہونے بی جے پی پُرامید
گلبرگہ : سٹی میونسپل کارپوریشن گلبرگہ کے حالیہ انتخابات میںآزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے آزاد کارپوریٹر شمبھو لنگاپاٹل بلبٹی نے کل بی جے پی میںشمولیت اختیار کرلی ہے ۔ کارپوریشن کے انتخابی نتائج کا6ستمبر کو ہی اعلان ہوچکا تھا لیکن کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصلنہ ہوسکنے کے سبب کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا اب تک انتخابنہیںہوسکا ہے ۔بی جے پی میںشمولیت اختیار کرنے والے شمبھو لنگانے وارڈ نمبر 36سے بی جے کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا تھا۔ اب جب کہ بی جے پی اس آزاد امیدوار کو اپنی ٹیم میںشامل کرنے میںکامیاب ہوچکی ہے تو اسوقت بی جے پی کے کارپوریٹرس کی تعداد 55رکنی کارپوریشن میں 23سے بڑھ کو 24ہوگئی ہے جبکہ کانگریس سے کامیاب ہونے والے کارپوریٹرس کی تعداد 27ہے۔اس کے باوجود بی جے پی دعوے کررہی ہے کہ اس بار جنتا دل سیکولر کا کامیاب چار کارپوریٹر بھی اس کا ساتھ دیںگے اور وہ ان کارپوریٹرس کو ساتھ لے کر گلبرگہ کے رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کے ووٹوںکی مدد سے کارپوریشن پر اپنا قبضہ جمانے میںکامیاب ہوجائے گی ۔بی جے پی قائیدین کا کہنا ہے کہ جنتا دل سیکولر کی تائید کیلئے بی جے پی قائیدین جنتا دل سیکولر کے قائیدین سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔
