گلبرگہ میں نالیوں کی صفائی اور بورویلس کی درستگی کے کاموں کی تکمیل

   

گلبرگہ: وارڈ نمبر16کے نمائندہ کارپوریٹر مسٹر کرشنا ریڈی نیمنگل کے دن وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو طلب کیا اورعلاقے میں صفائی کے کاموں کو انجام دیا ۔ اس کے علاوہ بندشدہ بورویلس کی درستگی کے لئے محکمہ واٹر بورڈ کے عہدیداران کو طلب کرتے ہوئے ان کی درستگی کروائی۔ علاقہ میں پچھلے کچھ دنوں سے نالیوں کی صفائی نہیں ہوئی تھی اور زوردار بارش کی وجہ سے نالیاں بند ہوگئیتھیں۔ انھوں نے کارپوریشن کے صفائی عملہ کو طلب کرتے ہوئے نالیاں صاف کروئیں اور کھلی جگہوں پر پھینکے گئے کچرے اور کوڑا کرکٹ کو صاف کروایا ۔ کرشنا ریڈی نے وارڈ کے عوام سے اپیل کی وہ اپنا کچرا سڑک کے کنارے نہ ڈالیں۔کارپوریشن کی جانب سے صفائی کی گاڑی روزانہ صبح کے وقت آتی ہے ، کچرا اُسی گاڑی میں ڈالیں، جس سے علاقے میں صفائی کا نظام بہتر ہوگا۔اس موقع پر کرشنا ریڈی کے ہمرا ہ جناب عبدالصمد صدیقی نے بھی علاقہ کا دورہ کیا اُنہوں نے عوام سے کہا کہ بہت جلد وارڈ میں ایک دفتر کھولا جائیگا جہاں آپ اپنے شکایات تحریری یا زبانی طور پر درج کرواسکتے ہیں۔ انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے اُنہیں ضرور پورا کیا جائیگا۔صاف پانی کیلئے عوام سے انتخابات میں وعدہ کیا گیا تھا اُس کے لئے کام جاری ہے عنقریب عوام کو صاف پانی مہیا کروایا جائیگا۔ اُنہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی وہ کارپوریٹر کے ساتھ تعاون کریں جس سے ہمیں ایک پاک و صاف معاشرہ میسر ہوسکے۔