گلبرگہ میں نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کا کورونا سے مقابلہ

   

لیباریٹری کے قیام کیلئے 1.3کروڑ کے مصارف، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر امیش جادھو

گلبرگہ: یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر امیش جادھو نے چہارشنبہ کو گلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ میں کرونا وائیریس کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضلع کے تمام منتخب نمائندے ڈاکٹرس اور ضلعی انتظامیہ کے عہدہ داران رات دن مصروف ہیں ۔ انھوںنے وضاحت کی کہ گلبرگہ انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس GIMS میں صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ضلع گلبرگہ میںبی جے پی کے ارکان اسمبلی اور قائیدین عوام اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل ربط رکھے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اپیل کے فوری بعدمرکزی حکومت نے گلبرگہ میں کرونا 19کی جانچ کرنے والی لیبوریٹری کے قیام کی منظوری دے دی ۔ ڈکٹر امیش جادھو نے کہا کہ تقریبا 100ڈاکٹر اور پیارا میڈیکل اسٹاف بشمول 51ماہری انیستھیسیا گلبرگہ کے جمس اور ای ایس آئی ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ہم ان ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کررہے ہیں جو اس پریشانی کے وقت وائیرس سے لڑ رہے ہیں ۔ ان دونوں ہسپتالوں میںعلاج معالجہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مریضوںنے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہ گلبرگہ کے ای ایس آئی پاسپٹل کو مرکز کی جانب سے بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ڈاکٹر جادھو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے 120کروڑ روپئے جاری کئے ہیں اور کووڈ 19لیباریٹری کے قیام پر 1.3کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ ہم مسٹر پریانک کھرگے رکن اسمبلی چیتپاور کے عائد کردہ الزامات کا اب جواب نہیں دیں گے لیکن جب مناسب وقت اائے گا اس وقت ہم ان کوبھر پور جواب دیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر کرناٹک مسٹر مالکیہ گتہ دار نے کہا کہ پریانک کھرگے ٹویئٹر میں بہت مصروف ہیں اور حکمران جماعت پر ٹوئیٹڑ کے ذریعہ تنقید کررہے ہیں ۔ لیکن خود ان کی وزارت کے دوران جو اسکینڈلس ہوئے انھیں بہت جلد منظر عام پر لایا جائیگا ۔ مسٹر گتہ دار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے فراہ کردہ غلط معلومات کے سبب ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔ لیکن ہم نے فوری طور پر چیف منسٹر سے اس معاملہ میں بات چیت کی اور انکا تبادلہ منسوخ کروادیا گیا ۔مسٹر گتہ دار نے دعوای کیا کہ برسر اقتدار جماعت بی جے پی کے تمام ارکان اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے تبادلہ کی مخالفت کی تھی ۔ رکن اسمبلی دتاتریہ پاٹل ریوور نے بھی کہا کہغلط اطلاعات کے سبب ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹؤر بی شرت کا تبادلہ کردیا گیا تھا ۔ لیکن اب یہ منسوخ ہوگیا ہے ۔ انھیں مزید ترقی ملنے تک یہیں خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہئے ۔ ارکان اسمبلی بسوراجمتے موڑو ، اوؤیناش جادھو ، ایمایل سی بی جی پاٹل ، بی جے پی کے صدر گلبرگہ دیہی ،، رکن اسمبلی دوڈ اپا گوڑا نریبول اور دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔
حسن آباد ۔ مدور ۔ چیرال میں یوم مئی تقاریب
حسن آباد ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 134 ویں عالمی مئے ڈے تقاریب آج حلقہ اسمبلی حسن آباد کے تمام منڈلوں کے بشمول مدور ۔ چیریال اور کمراویلی منڈلوں میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں ۔ جس میں مختلف لیبر و مزدور یونینوں سے وابستہ قائدین و کارکنوں نے اپنی اپنی ذیلی تنظیموں کے پرچم کشائی انجام دے کر سلامی دی ۔ حسن آباد ٹاؤن میں سی پی آئی ریاستی قائد کامریڈ کے سرجن کمار نے اپنی مزدور تنظیم کا پرچم مزدوروں کی کثیر تعداد میں موجودگی کے بعد بلند کرتے ہوئے منظم و غیر منظم شعبوں سے وابستہ مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے سخت قوانین تدوین کرنے ریاستی و مرکزی حکومتوں سے اپیل کی ۔ چیریال ٹاؤن میں سی پی ایم ضلع سکریٹری کامریڈ اے ملاریڈی ، داسری کلاوتی ، وینکٹ ماؤ و دیگر نے سینئر آف انڈین ٹریڈ یونینس کے پرچم کو لہرا کر سلامی دی ۔