امیدوار رادھاکرشنا کی انتخابی مہم میں اہم شخصیات کی شرکت
گلبرگہ 2مئی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دود منی نے 2مئی کی صبح صدر انڈئین نیشنل کانگریس ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے اور ان کے فرزندزیر کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے کی رہائیش گاہ نزد ایوان شاہی گلبرگہ پر سینئیر صحافی جناب ایم حکیم شاکر، سینئیر کانگریسی قائد جناب عبدالعزیز خرادی ، صدر روشنی ویلفیر سوسائیٹی جناب فتح محمد رضوان ،جناب فاروق انور اوردیگر کانگریسی کارکنان سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی صدر انڈئین نیشنل کانگریس ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے داماد ہیں اور وہ گزشتہ 25تا 30برسوں سے عوام اور کانگریس کے لئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس موقع پر جناب حکیم شاکر نے ان سے جب دریافت کیا کہ حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ میں بحیثیت کانگریسی امیدوار ان کی انتخابی مہم کیسے چل رہے ہیں۔ اس کے جواب میں مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم نہایت اطمینان بخش انداز میں جاری ہے ۔ صدر انڈئین نیشنل کانگریس ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے ، ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے ، کانگریسی قائد محترمہ پرینکا گاندھی ، چیف منسٹر کرناٹک شری سدرامیا، وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ،رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی محترمہ کنیز فاطمہ ، فراز الاسلام ،احمرالاسلام ،رکن اسمبلی گلبرگہ شری الم پربھو پاٹل ،حضرت سید علی الحسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ، گلبرگہ ،کانگریس کے حرکیاتی و فعال لیڈرحضرت ڈاکٹر سید مصطفی حسینی، جناب اقبال حمد سرڈگی سابق رکن پارلیمنٹ گلبرگہ ، جناب مقصود علی منیار ٹرسٹی البدر ڈینٹل کالج، ممتاز سماجی خدمت گزاران جنا ب عالم خان سابق صدرمحکمہ ٹورازم،مظہر عالم خان صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینت اتھارٹیِ، جناب محمد عظمت محمد، جناب محمد اقبال لال احمد گیاریج اورشہر گلبرگہ کی دیگر کئی ایک ممتاز شخصیتوں نے حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی کی تائید کی ہے۔جناب محمد عظمت محمد نے گلبرگہ میں جاری کانگریس کی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ کی کئی ایک ممتاز و بااثر مسلم شخصیتیں کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے لئے بھر پور تائید کررہی ہیں ۔ مجموعی طور پر حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ میں بھی کرناٹک کی دیگر پارلیمانی نشستوں کی طرح کانگریسی امیدوارکے لئے حالات سازگار نظر آرہے ہیں ۔