گلبرگہ میں کل جلسہ رحمۃ اللعالمین ؐ ، تہنیت و تقسیم انعامات

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک و سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی ضلع گلبرگہ و قومی سیکریٹری قومی یکجہتی ( بین المذاہب) آل انڈیا ملی کونسل و کاگذار صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ و سابق چیرمین کوڈا گلبرگہ نے ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروز جمعرات25 ڈسمبر 2025 صبح 10.30 بجے مغل گارڈن فنکشن ہال ٹیپو سلطان چوک رنگ روڈ گلبرگہ میں جلسۂ رحمت للعالمین ﷺ ، تہنیت و تقسیم انعامات زیر اہتمام سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک، آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ منعقد کیا گیا ہے ۔ خصوصی خطابات مولانا حافظ ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس اور مولان عتیق احمد قاسمی کے ہوں گے اور ان حضرات کو ان کی ملی خدمات کیلئے رحمتہ للعالمین ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ جلسہ کی سرپرستی حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و چیرمین کرناٹکا بورڈ آف اوقاف ، حضرت حسن شبیر حسینی المعروف عقیل بابا سجادہ نشین روضہ منورہ خرد، ڈاکٹر الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ گلبرگہ شریف، ڈاکٹر سید شاہ مصطفی الحسینی حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی ہاشم پیر کریں گے۔ سید عبدالمقیم سید بارے نائب صدر جمعیت العلماء ہند کرناٹک مولانا شفیق احمد قاسمی جنرل سیکریٹری، مولانا حافظ قاسم جنیدی خطیب و امام مسجد رحمن، مولانا یوسف قریشی کوآرڈینیٹر سیرت النبی ﷺ اسٹڈی اینڈ ریسر چ سنٹر کرناٹک ، افضال محمود جنرل سکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی و عادل سلیمان سیٹھ سابق ریاستی رکن اقلیتی کمیشن موجود تھے ۔ اخیر میں جلسہ کے پوسٹر کا اجراء بھی عمل میں آیا۔