گلبرگہ31مئی : انڈیا بیت المال گلبرگہ نے 2 جون کو 9:30 بجے دن تا دوپہر 1:30 بجے چیامبر آفٖ کامرس ہال ، سوپر مارکیٹ ، گلبرگہ میں تنظیم سگما Sigma کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ اس پروگرام میںطلبا اور طالبات کے علاوہ ان کے والدین اور سرپرستوںکو اس اہم مقصد اور ذمہ داری کی جانب رہنمائی کی جائے گی کہ دسویںیا میٹرک اور پری یونیورسٹی کورس یا پی یو سی میں کامیابی کے بعد طلبا اور طالبات کو اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے کیا لائحہ عمل اور کیا صحیح پیشہ اختیار کرنا چاہئے ۔اس پروگرام میں طلبا و طالبات اور انکے والدین کا داخلہ مفت ہوگا ۔ اپنا نام رجسٹر کروانے کے لئے QR CODE کی اسکیاننگ کی جاسکتی ہے یا پھر موبائیل نمبرس 7892042142 اور 7385115955پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔پروگرام میںشرکت کرنے والے ہر طالب علم یا طالبہ کے لئے19ویں اور 12ویں جماعت کے بعد نصابوں ، پیشوں ، اسکالر شپس اور ملازمتوں کے بارے میں تفصیلات پر مشتمل کتابچے مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام کے سب سے اہم مقرر جناب امین مدثر صاحب ہیں جو CEOاور CIGMAکے بانی ہیں ۔وہ ہندوستان میںمختلف پیشوںاور ملازمتوںکے بارے میں مشورے دیتے ہیں ۔ وہ نہایت ذہین ہیں اور بہترین کوچنگ و رہنمائی کرتے ہیں ۔