گلبرگہ : رنگ روڈ گلبرگہ سے منسلک عرفات کالونی (چونا بھٹی ) میں ایک 13سالہ لڑکی جس کا ذہنی تواز ن ٹھیک نہیں تھا اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے یہ شکایت گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔ عصمت ریزی کا یہ واقعہ گزشتہ چہارشنبہ کو ہوا تھا جس کے بعد اس لڑکی نے اپنے والدین سے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی ۔ والدین نے فوری طور پر ہسپتال لے جاتے ہوئے اس کا علاج کروانا چاہا ۔ لیکن ہسپتال میں اس بات کا پتہ چلا کہ لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی ہے جس کے سبب اس کے پیٹ میں درد محسوس ہورہا ہے ۔ میڈیکل جانچ سے یہ بھی پتہ چلا کہ لڑکی ڈیامنشیاکا بھی شکار تھی۔ اس لڑکی کی 15تا 16سال والے پانچ لڑکوں نے اسے چونا بھٹی کے قریب لے جاکر عصمت ریزی کی ۔ گلبرگہ یونیورسٹی پولیس شکایت درج ہونے کے فوری بعد لڑکی کو طبی جانچ کے لء ہسپتال روانہ کردیا ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔
نظام آباد میں غیر موسمی بارش کی وجہ کسانوں میں مایوسی
نظام آباد :گذشتہ تین دنوں سے متحدہ ضلع میں غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے غیر موسمی بارش کے باعث برقی پولس کو نقصان ہونے کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور اندلوائی منڈل کے نلاویلی ، کورونا پلی ، سرکنڈہ منڈل کے دو پلی ، کنڈہ پور کے علاقہ میں ژالہ ہوئی ہے بارش کی وجہ سے سورج کے پھول ، لال جوار اور دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ہے اور آئندہ دو دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے غیر موسمی بارش کی وجہ سے کسان پریشان نظر آرہے ہیں ۔