گلبرگہ میں گھریلو تشدد کے سبب 22سالہ شادی شدہ خاتون ہلاک

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ :شہر گلبرگہ میں گزشتہ دنوںایک شادی شدہ 22سالہ لڑکی کوثر بیگم کے بستر مرگ پردئیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اسے 12اپریل کو اس کے دیور نبی نے اس کے کپڑوںپر کیروسین ڈال کر جلا دیا۔ لڑکی کے بیان کے بموجب وہ اسے ہر وقت چھیڑتا رہتا تھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش بھی کیا کرتا تھا ۔اس بات کی شکایت اس نے اپنے شوہر سے بھی کی تھی لیکن شوہر نے اس کی شکایت پر توجہ نہیں دی ۔اس نے اپنے شوہر ظفر شاہ کے بارے میں بھی کہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ مارپیٹ کیا کرتا تھا اور جسمانی اذیت پہنچاتا تھا جس دن اسے جلانے کا واقعہ پیش آیا اس دن بھی اس کا دیور اس کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کررہاتھا ، اسے بدکاری کے لئے راضی کرنے کی کوشش کررہاتھا،جب اس نے اپنے دیور کی بات نہیںمانی اور بدکاری سے انکار کردیا تو اس کے نتیجہ میں اس نے اس کے کپڑوںپر کیروسین ڈال کر آگ لگادی ۔واضح رہے کہ یہ لڑکی 15مئی کو ہسپتال میںہی اپنے زخموںکی تاب نہ لاکر انتقال کرگئی ہے۔ لڑکی کے متعلقین نے پولیس سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔