گلبرگہ 13اکتوبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نْقطہ نظر سے جدید ہندوستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا حصہ کے عنوان پر گلبرگہ یونیورسٹی کے انسٹٹیوٹ آف ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور ریسرچ اسکالرس اسو سی ایشن و پی جی اسٹوڈینٹس اسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر 15اکتوبر 2019کو بوقت 11بجے دن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون ، گلبرگہ یونیورسٹی ، گلبرگہ میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی نوجوانوںکے ممتاز قائد ڈاکٹر کنہیا کمار بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریںگے ۔ جب کہ ڈاکٹر پریملا امبیڈکر ایکٹنگ وائیس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی جلسہ کی صدارت کریں گی ۔ پروفیسر ڈی ایم مدری،رجسٹرارایوالوایشن گلبرگہ یونیورسٹی ، پروفیسر بی وجئے فائینانس آفیسر۔ گلبرگہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر مہیش راتھوڑ رکناکیڈمک کونسل گلبرگی یونیورسٹی بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔