مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر ممتاز علماء شرکت کریں گے ، پوسٹرس کی اجرائی
گلبرگہ 4جنوری :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر گلبرگہ میں چہارشنبہ کے دن منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غوث الدین قاسمی صدر ضلع آل انڈیا ملی کونسل ، مولانا شفیق احمد قاسمی جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ، ضلع گلبرگہ جناب عبدالعظیم گولکنڈی ا و رجناب عبدالرحیم مرچی جنرل سیکریٹریز مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام بتاریخ 8جنوری 2023بروز اتوار 10.30بجے دن ، بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال ، رنگ روڈ ، گلبرگہ ایک جلسہء عام ، جلسہ ء رحمت اللعالمین و تقسیم انعامات منعقد ہوگا۔ مسجد صالحین، گلبرگہ میں جلسہ کا دعوت نامہ اور پوسٹر اور پوسٹر کی رسم اجرائی تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی، سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ دکن ؒ مفتی سید عبدالرئوف صاحب ، ڈاکٹر عبدالحمید اکبر، ، مولانا مفتی سید سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ ، حیدر آباد و دیگر مقامی علما کرام کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی ۔اس جلسہ میں ملک کی ممتاز و معروف شخصیت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل و جنرل وسیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، حضرت مولانا حافظ و قاری سید شاہ رضوان پاشاہ قادری ، بانی صدر دی قرآن اکیڈمی حیدر آباد اور مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی رکن انٹڑنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس دوحہ قطر اور مہما ن مقرر اور میزبان مقررین حیثیت سے مفتی سید عبدالرشید، مفتی سید عبدالرئوف، ، ملونا شریف احمد مظہری ، قاضی حامد فیصل صدیقی ، مولانا اسماعیل مدثر، و دیگر علما ء کرام ، سیاسی قائیدین ، ڈاکٹرس ، انجنئیرس ، وکلا حضرات ، و دانشوران ملت کے علاوہ مہمانان اعزازی بھی شرکت کریں گے ۔ جب کہ اس جلسہ کی سرپرستی ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ؒ و بانی چانسل خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی ، حضرت سید شاہ علی الحسینی صاحب پرو چانسلر کے بی این یونیورسٹی و جانشین سجادہ نشین روضہ بزرگ گلبرگہ و دیگر سجادہ نشین کریں گے ۔