گلبرگہ: وقف ترمیمی قانون کے خلاف 4 مئی کو احتجاجی جلسہ

   

Ferty9 Clinic

مسلمانوں سے کثیر تعدادمیں شرکت کرنے حضرت سید علی الحسینی سجادہ نشیںکی اپیل
گلبرگہ 27اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت حافظ علی الحسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒو صدر نشین کرناٹک وقف بورڈ نے گلبرگہ میںایک مسلم ہمہ جماعتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ وقف ترمیمی بل کے خلاف 4مئی کو شام کے سات بجے سے 10بجے تک پر امن طریقہ سے احتجاجی جلسہ منعقد کیاجائیگا ۔انھوں نے کہا کہ مسلم مخالف قوانین کے خلاف ایک پیغام سارے ملک کے مسلمانوں تک پہنچاناچاہتے ہیں۔ان قوانین سے ہم اتفاق نہیں رکھتے۔ایسے قوانین سے ہم خوش نہیںہیں۔لہٰذا مذکورہ بالا جلسہ کے ذریعہ ہم اپنے خیالات مرکزی حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ جلسہ پیر بنگالی درگاہ شریف کے سامنے رنگ روڈپر جو میدان ہے اس میدان میں منعقد کیا جائیگا۔انھوں نے بتایاکہ یہ جلسہ کل جماعتی جلسہ ہوگا۔ حضرت سجادہ نشین نے گلبرگہ ضلع اور اطراف کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلمانان سے اس جلسہ میںشرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر حضرت سجادہ نشین صاحب کے ساتھ ڈاکٹر سید مصطفی حسینی صاحب برادر سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ، جناب بابا نذر محمد خان ،جناب الیاس سیٹھ ،حافظ شریف مظہری و دیگر حضرات شریک تھے۔