گلبرگہ : شہر گلبرگہ کے وارڈ نمبر 2میںواقع امان نگر، امام بخاری کالونی ، اور سونیا گاندھی کالونی میں سڑکوںکو تعمیر، پانی کی سربراہی ااور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کو مسرزفتح محمد رضوان صدر روشنی ویلفیر سوسائیٹی،گلبرگہ ضلعی جے ڈی ایس پارٹی کے قائدین محمد علیم انعامدار، ، شیام رائو سورن ، اروند پجاری ، شیخ معین الدین ،قاسم علی ، محمد شمشیر، ، بشیر احمد ، ابو بکر ، محمد نورنے 18دسمبر کو دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ پہنچ کر ڈپٹی کمشنرگلبرگہ محترمہ وی وی جیوتسناکو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا شہری علاقوںکے عوام بنیادی شہری و بلدی سہولیات سے محروم ہیں۔لہٰذا ان محلوںکے ساکنان کو مزید دشواریوںسے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوںمیں سڑکوںکی تعمیر ، پینے کے پانی کی سربراہی اور بلدیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کے لئے جلد از جلد احکامات جاری کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر محترمہ وی وی جیوتسنا نے یہ یادداشت قبول کرتے ہوئے مذکورہ بالا محلہ جات کے ساکنان اور نمائندوںکو تیقن دیا ہے کہ وہ اس ضمن میںاجلاس طلب کرکے مذکورہ بالامحلہ جات کے بلدی و شہری مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے احکامات جاری کریںگی۔