ریاست کے دیگراضلاع میں بھی تعلیمی اداروں کے تعاون سے مہم میںتیزی لائی جائے گی۔چیئرمین وقف بورڈ حافظ سید محمدعلی الحسینی کا عزم
گلبرگہ6نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب نے بتایا کہ “گلبرگہ ضلع میں تقریباً 4,260 وقف ادارے موجود ہیں جن کے تحت 6,114 جائیدادیں آتی ہیں۔ ان جائیدادوں کے ریکارڈ کو مرکزی حکومت کے اُمید پورٹلEmpowerment ..Efficiency andDevelopemnt of Waqf , Unified Management پر اپ لوڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔”انہوں نے بدھ کے روز کے بی این یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج کی کمپیوٹر لیاب میں جاری اپ لوڈنگ کام کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ “اُمید پورٹل پر ریکارڈ اپ لوڈنگ کا عمل تین مراحل پر مشتمل ہے — پہلے مرحلہمیں ریکارڈ اپ لوڈ کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی جانچ پڑتال (ویری فکیشن) ہوتی ہے، اور تیسرے مرحلے میں حتمی منظوری (اپروول دی جاتی ہے۔”چیئرمین نے مزید کہا کہ “وقف بورڈ نے اس مہم کے لیے کے بی این یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یونیورسٹی کے 45 کمپیوٹروں پر وقف محکمہ کے عملے، طلبہ اور رضاکاروں کی مدد سے کام جاری ہے، جس کی بدولت آج تک تقریباً 2,500 ریکارڈ اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب نے بتایا کہ یہ مہم ریاست بھر میں 5 دسمبر تک جاری رہے گی، تاکہ تمام وقف جائیدادوں کی تفصیلات اس مقررہ مدت کے اندر اپ لوڈ کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “وجئے نگر ضلع، جہاں تقریباً 400 وقف جائیدادیں ہیں، وہاں اپ لوڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر 30 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔”انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے 5 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ “اپ لوڈنگ کے دوران کچھ تکنیکی دشواریاں سامنے آئی ہیں، اسی لیے چند وقف اداروں نے مہلت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ تاہم، اس کی زیادہ امید نہیں ہے۔ اگر کچھ اضافی وقت مل جائے تو ریکارڈز کی مکمل جانچ اور اپ لوڈنگ میں آسانی ہوگی۔ جیسے کلبرگی میں کے بی این یونیورسٹی کی مدد لی گئی، ویسے ہی ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی مسلم تعلیمی اداروں کے تعاون سے یہ مہم مکمل کی جائے گی۔”اس موقع پر کے بی این یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی صاحب، وائس چانسلر پروفیسر علی رضا موسوی، پرو وائس چانسلر پروفیسر اشفاق احمد، رجسٹرار میرولایت علی، کے ایم ڈی سی ڈسٹرکٹ مینیجر حضرت علی ندف، آڈیٹر پرویز عالم، پروفیسر اعجاز کمل اور پروفیسر نکہت بیگم موجود تھیعدالتی مقدمات کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی ۔ضلع وقف افسر محمد عبدالمناں نے بتایا کہ “وقف جائیدادوں سے متعلق جو مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں، ان کی تفصیلات بھی اُمید پورٹل پر درج کی جائیں گی۔ آڈٹ رپورٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وقف اداروں کے منتظمین، کمیٹی صدور یا سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ ریکارڈ اپ لوڈ کریں، بصورتِ دیگر وقف محکمہ کے افسران خود یہ کام انجام دیں گے۔
