گلزار حوض اور مغل پورہ میں سٹہ بازی کے ریاکٹس بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

تین سٹے باز گرفتار ، رقم اور موبائیل فون ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) شہر میں کرکٹ پر سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے دو سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں واقع ایک مکان میں آشش شرما اور اس کا ساتھی سندیپ مشرا ورلڈ کپ کرکٹ 2019 پر سٹے بازی کا ریاکٹ چلا رہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ سٹے باز آشش شرما کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ گلزار حوض علاقہ میں سٹہ چلا رہا تھا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے آشش شرما اور سندیپ مشرا کے قبضہ سے 52 ہزار نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مغل پورہ علاقہ میں چلائے جارہے سٹے بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پی جتیندر نامی سٹے باز کو گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 16 ہزار نقد رقم اور دو موبائل فونس ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ جتیندر ایک اور کرکٹ بوکی لالو عرف دادا متوطن پونے سے کمیشن پر شہر میں کرکٹ پر سٹے بازی کا ریاکٹ چلا رہا تھا ۔ گرفتار ملزمین کو مغل پورہ اور چارمینار پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔