ممبئی:گلشن کمار قتل کیس سے منسلک درخواست پر بامبے ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ نے قتل کے مجرم عبدالرؤف عرف داؤد مرچنٹ کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا۔بامبے ہائی کورٹ نے ٹی سیریز کے مالک گلشن کمار قتل کیس میں عبدالرؤف عرف داؤد مرچنٹ کو قصور وار قراردیتے ہوئے عمرقید کی سزا کو برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے دوسرے ملزم عبد الرشید کو بھی مجرم قرار دیا ہے جسے پہلے سیشن کورٹ نے بری کردیا تھا۔مہاراشٹر سرکار نے عبدالرشید کو بری کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عبدالرشید کوعمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جبکہ کورٹ نے اس معاملہ میں مہاراشٹرا حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے رمیش تورانی کو بری کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔گلشن کمار کو 12 اگست 1997 کو قتل کیا گیا تھا۔ جیتیشور مہادیو مندر کے باہر ان پر 16 گولیوں چلائی گئی تھیں۔ گلشن کمار کو قتل کرنے کی سازش میں داؤد ابراہیم اور ابو سالم کا نام آیا تھا۔