’گلف آف میکسیکو‘ کا نام بدل دیا گوگل کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی

   

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے “گلف آف میکسیکو” کا نام امریکی صارفین کیلئے ’گلف آف امریکہ‘ کر دیا ہے۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ صدر نے وضاحت کی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی سمندری علاقوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔ گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کیلئے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔