جگتیال میں منعقدہ اجلاس سے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کا خطاب
جگتیال : ضلع جگتیال رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے گلف متاثرین اور ین آر آئیز کے منعقدہ اجلاس کو بحثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گلف ورکرس کیلیے ین آر آئی پالیسی کو روبہ عمل لائے جایے گلف میں فوت ہونے والے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپیوں کا ایکسگریشیا کی فراہمی اور گلف مزدور کی فلاح و بہبود اسکیم کو روبہ عمل لا جائے ۔تلنگانہ ریاست سے دس لاکھ افرادگلف میں روزگار کیلئے ہیں ہر کو ہر ماہ گلف سے دس ہزار بھی بھیجے تو 1000 کروڑ روپئے ملک کے خزانے کوآتی ہے اس طرح ہر سال 12000 ہزار کروڈ روپئے بیرون ممالک سے سے مل کے خزانے کو آرہے اس روم سے دس فیصد بھی اگر ریاست کو ٹیکس کی شکل میں آرہی ہے جس میں ریاستی حکومت 0.1 فیصد روپیے بھی گلف متاثرین ورکرس کی فلاح بہبود کیلئے خرچ نہیں کر شرم کی بات ہے آنے والے بجٹ میں 100 کروڑ روپئے بجٹ مختص کرتے ہویے گلف خاندانوں کی مداد کرنے کا مطالبہ کیا اور گلف میں فوت ہونے والے کی میت کو شمس آباد ایرپورٹ سے متوفی کے مکان پہنچانے سوائے ایمبولینس کے ایک روپئے کی مدد نہ کرنے کا الزام لگایا ۔
