گلوان واقعہ پر فلم بنانے اجئے دیوگن کا اعلان

,

   

ممبئی: گلوان وادی میں چین فوجیوں کی جانب سے ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کے واقعہ پر بالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر، فلمساز اجئے دیوگن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم 20 ہندوستانی فوجیوں کی قربانی پر مبنی ہوگی جنہوں نے چین کے فوجیوں سے لڑتے لڑتے شہید ہوگئے ہیں۔ یہ واض ح نہیں ہو پایا ہے کہ اجئے دیوگن بھی اس فلم میں کام کریں گے یا نہیں۔

یہ فلم اجئے دیوگن کی پروڈکشن ایف فلمس اور سیلکٹ میڈیا ہولڈنگ ایل ایل پی کے تعاون سے بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ جاریہ سال کے 15 جون کو لداخ میں واقع گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کے فوجیو ں میں جھڑ پ ہوگئی تھی جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔