گلوبل تلنگانہ فورم کے زیراہتمام ریاض میں جناب عامر علی خاں کو تہنیت

,

   

روزنامہ ’سیاست‘ کی ملی خدمات کی ستائش ، مسلمانوں میں اتحاد اور تعلیم سے رغبت پر زور

حیدرآباد : 4 فبروری ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’ سیاست ‘کے اعزاز میں گلوبل تلنگانہ فورم کے زیراہتمام ریاض سعودی عرب میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ جناب اریب صاحب کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ صدر گلوبل تلنگانہ این آر آئی فورم جناب عبدالجبار نے جناب عامر علی خاں کا استقبال کیا ۔ انہوں نے روزنامہ سیاست کی ملی ، سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب عامر علی خاں کی مساعی کو سراہا ۔جناب عامر علی خاں کے علاوہ ڈاکٹر ادریس اور جناب وقار حسین کا بھی استقبال کیا گیا ۔ جناب عبدالجبار نے گلوبل تلنگانہ این آر آئی فورم کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کی ۔ جناب عامر علی خاں کو یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا اور شالپوشی کی گئی ۔ جناب عامر علی خاں نے خطاب کرتے ہوئے گلوبل تلنگانہ این آر آئی فورم کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے مسلمانوں میں اتحاد اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ظاہرکی ۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ضروری ہے ۔جناب عامر علی خاں نے سیاست کی جانب سے تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں دی جارہی خدمات کا حوالہ دیا ۔ جناب شیخ پرویز نے روزنامہ سیاست کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جناب زاہد علی خاں کی رہنمائی میں روزنامہ سیاست کی ملی خدمات کی طویل تاریخ ہے ۔ اس موقع پر ڈی ٹی ایم مبین ، ڈاکٹر مسعود ، عبدالوہاب ، سیف الدین ، عبدالنعیم اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔ سید ناصر خورشید نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ شیخ حسین نے شکریہ ادا کیا ۔ 1