مشرف فاروقی کا عہدیداروں کے ساتھ دورہ ، دو کیلو میٹر انڈر گراؤنڈ کیبل کی تنصیب
حیدرآباد ۔ 5۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ نے بھارت فیوچر سٹی میں 8 اور 9 ڈسمبرکو منعقد ہونے والے گلوبل سمٹ کے دوران بلا وقفہ برقی کی موثر سربراہی کے انتظامات کئے ہیں۔ صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی آئی اے ایس کی راست نگرانی میں عہدیدار اور انجنیئرس برقی سربراہی اور تنصیبات کے قیام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو کیلو میٹر تک ڈبل سرکیوٹ انڈر گراؤنڈ کیبل بچھایا گیا ہے جسے 33/11 کے وی میر خان پیٹ سب اسٹیشن سے مربوط کیا گیا۔ سمٹ کے مقام پر 100 کے وی کا ایک ، 160 کے وی کے 2 اور 315 کے وی اے صلاحیت کے 2 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس نصب کئے گئے ہیں۔ 315 کے وی اے صلاحیت کا موبائیل ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس تیار رکھا جائے گا۔ ڈائرکٹر آپریشنس ڈاکٹر نرسمہلو کو سمٹ کے لئے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ 150 محکمہ برقی کے عہدیدار اور اسٹاف کو سمٹ میں برقی سربراہی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔ ہفتہ سے سمٹ کے اختتام تک یہ عہدیدار مسلسل نگرانی کریں گے۔مشرف فاروقی نے چیف انجنیئرس اور سپرنٹنڈنگ انجنیئرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور بیرون ملک کی اہم ترین شخصیتیں سمٹ میں شرکت کر رہی ہیں، لہذا برقی سربراہی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے برقی عہدیداروں کو غیر معمولی چوکس رہتے ہوئے سربراہی میں خلل کے تدارک کی ہدایت دی گئی۔ گریٹر حیدرآباد سرکلس سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں جو سیفٹی جیاکٹس میں ملبوس رہیں گے۔ فیوچر سٹی میں کوئک ریسپانس ٹیموں کے ساتھ گاڑیوں کو تیار رکھا جائے گا۔1
