4500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ۔ ڈی جی پی شیودھر ریڈی
حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹکیلئے جس کا انعقاد مہیشور م کے میر خان پیٹ کندوکور منڈل میں /8 اور /9 ڈسمبر کو کیا جارہا ہے تلنگانہ پولیس سے سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ایرپورٹ سے سمٹ کے مقام تک پولیس کی سخت سیکوریٹی اور چوکسی رہے گی ۔ 4500 پولیس عملہ بشمول 18 ڈپٹی کمشنران ، 14 اڈیشنل ڈپٹی کمشنرس ، 39 اسسٹنٹ کمشنرس ، 86 انسپکٹران ، 226 سب انسپکٹران ، 169 اسسٹنٹ سب انسپکٹران ، 1372 خاتون پولیس کانسٹبل و ہوم گارڈ کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ لا اینڈ آرڈر و گرے ہانڈس ، آکٹوپس ، آرمڈ ریزروڈ اور پولیس اسپیشل پارٹیز کو متعین کیا جارہا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی نے بتایا کہ سمٹ میں بین الاقوامی اور ملک کے بڑے صنعت کار شرکت کررہے ہیں اور پولیس خصوصی سیکوریٹی فراہم کررہی ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ وی وی آئی پی سیکوریٹی کیلئے ڈی ایس پی و انسپکٹر عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ ہیلی پیاڈ کیلئے سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ سمٹ میں 2000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن سے چیف منسٹر ریونت ریڈی خطاب کریں گے ۔ شیودھر ریڈی نے کہا کہ خصوصی سیکوریٹی پلان کو 18 سیکٹرس میں تقسیم کیا گیا ۔ 25 کیلو میٹر طویل راستہ پر خصوصی چیک پوسٹس قائم کئے جارہے ہیں اور کو ڈی سی پی اور تین اے سی پی کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ وی وی آئی پی پارکنگ کیلئے سہولت ہے اور دیگر 6000 گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے امیزان ڈیٹا سنٹر ، ٹی جی آئی آئی سی میں انتظام رہیگا ۔ ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ میر خان پیٹ کے اطراف میں 4 پولیس ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں اور چٹانوں پر پولیس عملہ کو تعینات کیا جارہا ہے اور 115 نائٹ ویژن اور ایچ ڈی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جو مین کمان کنٹرول سے مربوط کئے جائیں گے ۔ 10 ڈرون ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ۔ سمٹ سیکوریٹی کو یقینی بنانے 3 اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ، 5 انسپکٹر جنرل پولیس ، 10 آئی پی ایس عہدیداروں اور 170 پولیس عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ ب