کشن ریڈی کا دعویٰ غلط ثابت ، تعلیمی اداروں کی فراہمی میں بھی مرکز کا امتیازی سلوک
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن سنٹر کو حیدرآباد کے بجائے جام نگر گجرات منتقل کردینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کررہی ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ حیدرآباد میں ایک روایتی طبی مرکز قائم کرنے کا وزارت ایوش سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ اس سنٹر کے حیدرآباد میں قائم ہونے سے شہر حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کو باوقار سنٹر ملنے کا ٹوئیٹ کے ذریعہ اعلان کیا تھا ۔ یہ سنٹر جام باغ منتقل ہوجانے پر کے ٹی آر نے کشن ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس روایتی طبی مرکز پر کے ٹی آر ، کشن ریڈی سے طنزیہ اظہار تشکر کیا ۔ وزیراعظم نے اس طبی سنٹر کو گجرات منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کے ٹی آر نے نریندر مودی پر ہر معاملے میں ریاست تلنگانہ سے امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس کے علاوہ کے ٹی آر نے قومی باوقار تعلیمی اداروں کے الاٹمنٹ میں بھی تلنگانہ سے نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ایم ، آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایس ای آر ، آئی آئی آئی ٹی ، این آئی ڈی ، میڈیکل کالجس ، نوودیہ اسکولس وغیرہ دوسرے ریاستوں کو مختص کیے گئے مگر تلنگانہ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔۔ ن