ممبئی : رنجیت نے کہا کہ اساتذہ ہمیشہ علم بانٹتے ہیں اور اس لیے انھوں نے انعام بانٹنا ہے۔ مہاراشٹرا کے ایک گاؤں کے استاد نے اپنی 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر افراد کیساتھ بانٹ لی ہے۔رنجیت دیسالے نے لڑکیوں کی تعلیم میں بہتری کی کوششیں پر اس سال کا ’گلوبل ٹیچر پرائز‘ 10 لاکھ ڈالر جیتا ہے۔وہ مقابلے میں ٹاپ 10 میں آنے والے اساتذہ کیساتھ انعام کی رقم بانٹ رہے ہیں۔ دنیا کا غیر معمولی استاد چنا گیا ہے۔جیتنے والوں کا اعلان سٹیفن فرائی نے ایک آن لائن تقریب میں کیا۔