نئی دہلی ۔ انٹرنیشنل شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) نے مشہور کمپنی ٹیک مہندرا لمیٹڈ کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کا اعلان کرنے پر خوشی ظاہر کی ہے ۔ ٹیک مہندرا کے ذریعہ اس سال کی شروعات میں تجویز کردہ گلوبل چیس لیگ کی تشکیل پر مرکوز اس مفاہمت نامہ پر دونوں فریقوں نے دستخط کئے ہیں۔ اب فیڈے کے تعاون سے گلوبل چیس لیگ کو ایک تسلیم شدہ اور ایکسکلیوسیز درجی مہیا کرایا جائے گا کیونکہ یہ شطرنج کے کھیل کی گورننگ باڈی کے ذریعہ باضابطہ طور پر تسلیم شدہ واحد ورلڈ لیگ ہے ۔