گلو دادا کو امریکہ میںایوارڈ کی پیشکشی

   

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) امریکہ میں سرگرم حیدرآباد سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس ڈلاس کی جانب سے حیدرآبادی فلموں کے مشہور و ممتاز اداکار عدنان ساجد خاں المعروف گلودادا کو فلمی صنعت میں اُن کی نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ 17 ڈسمبر کی شام ’’شامِ حیدرآباد‘‘ کے زیرعنوان ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں انہیں خصوصی ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ H.S.N.T کے صدر جناب حمید کی نگرانی میں کرسٹل بینٹک ہال ڈلاس میں منعقد ہونے والی اس شام میں گلودادا اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ وہ آج شام امریکہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔