گلپوشی شالپوشی نہ کریں ، غریب طلباء کیلئے نوٹ بکس دیں :کشن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور سکندرآباد کے منتخب رکن پارلیمنٹ جی کشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی گلپوشی شال پوشی کرنے اور انہیں گلدستے پیش کرنے کی بجائے نوٹ بکس خریدار کر وہ ان نوٹ بکس کو سرکاری اسکولس کے غریب بچوں میں تقسیم کریں گے ۔کشن ریڈی کی عوام والہانہ گلپوشی اور شال پوشی کررہے ہیں کشن ریڈی نے عوام سے کہا کہ وہ پیسہ اس طرح خراب نہ کریں انہیں نوٹ بکس دیں وہ ان نوٹ بکس کو غریب بچوں میں تقسیم کریں گے اس طرح غریب بچوں کی تعلیم میں مدد ہوسکے گی ۔