گلگت۔ بلتستان میں سیلاب سے9افراد جاں بحق

   

گلگت ، 25 جولائی (یو این آئی) گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ، تاحال 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلابی صورتحال میں اب تک 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، تاحال 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے ۔فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں ابتک 9افرادجاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 2خواتین،2 بچے شامل ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے 500 سے زائد مکانات، 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذرہوگئیں، دکانیں،مویشی خانے تباہ، ہزاروں فٹ لکڑی ریلوں میں بہہ گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد مسافر وں اورسیاحوں کوریسکیو کیا گیا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع دیامر میں ہوا۔دوسری جانب چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد نے کہا کہ 2 ہفتوں سے موسمیاتی آفات کا سامنا کر رہے ہیں، گلیشئرزپگھلے، بارشوں سے نقصان دگنا ہوگیا، 10جون سے اب تک9افرادجاں بحق ہوئے ۔