وزیراعظم عمران خان کا دورہ ، آئینی اختیارات دینے کا تیقن
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت رواں ماہ میں ہی یہاں انتخابات کی تیاری بھی کررہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور انہوں نے یہ اعلان کیا۔ اس سے پہلے عمران خان اعلان کرچکے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی اختیارات دئے جائیں گے اور نومبر میں انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان اس قدم کی مخالفت کرتا رہا ہے اور پاکستان کے اندر بھی اس کو چیلنج کیا جاچکا ہے۔ مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کے گلگت بلتستان آنے کی ایک وجہ یہ اعلان کرنا ہے کہ ان کی حکومت نے اس کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردار کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان کو دئے جانے والے پیکج کے بارے میں گفتگو یا اعلان نہیں کرسکتے ہیں ، کیونکہ یہ انتخابات کے پیش نظر لاگو ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ عمران حکومت نے جب اس بارے میں اعلان کیا تھا ، تبھی سے اپوزیشن پارٹیاں ناراض ہوگئی تھیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے خلاف ہی رخ اختیار کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کو ایک میٹنگ میں انتخابات کے بعد اس معاملہ پر تبادلہ خیال کی یقین دہائی کرائی تھی ، لیکن عمران خان نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔