گلگت بلتستان انتخابات ،عمران خان کی پارٹی کو سبقت

,

   

10 نشستوں پر کامیابی، اپوزیشن نے نتائج کو مسترد کر دیا

گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔انتخابات میں تمام 23 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 3، مسلم لیگ (ن) کو دو اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج آنے پر گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکنوں نے جشن منایا۔تمام 62 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11178 ووٹ لے کر کام یاب ہوگئے، آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر اور تحریک انصاف کے جوہر علی 403 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 35992 ہے۔جی بی اے 7 اسکردو سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مہدی علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد زکریا نے شکست دے دی۔ جی بی اے 7 اسکردو کے 30 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجا محمد زکریا خان نے 5290 ووٹ حاصل کیے جب کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس حلقے میں دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 41 ہزار 108 ہے۔ رات گئے تک تمام 72 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد نے میدان مار لیا تھا اور 6848 ووٹ حاصل کیے تھے۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔