گلیشئیر سانحہ ‘ سارا ملک اترکھنڈ کے ساتھ : راہول گاندھی

   


نئی دہلی ۔ اترکھنڈ میں گلیشئیر پھٹ پڑنے سے متاثرین سے اظہار یگانگت و ہمدردی کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ سارا ملک ریاست کے عوام کے ساتھ ہے اور آئندہ چند دنوں تک راحت رسانی کاموں کو جاری رکھا جانا چاہئے ۔ ریاست کے چمولی ضلع میں گلیشئیر پھٹ پڑنے سے سیلاب آگیا تھا جس میں 10 افرادک ی موت ہوگئی ہے اور ابھی بھی 140 سے زائد افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ سارا ملک اترھنڈ کے ساتھ ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئندہ چند دنوں تک راحت رسانی رکنی نہیں چاہئے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔