گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل اسکول جی اے لٹ فیسٹ اور اُمنگ پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

سرکردہ شخصیتوں کی شرکت و ججس کے فرائض کی انجام دہی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل اسکول میں جی اے لٹ فیسٹ اور اُمنگ پروگرام شاندار پیمانے پر منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ججس کی حیثیت سے ڈاکٹر اودیش رانی ، ڈاکٹر احمد علی شکیل ، ڈاکٹر آمنہ تحسین اور جناب عامر علی خاں نے فرائض انجام دئیے ۔ یہ پروگرام مختلف اسکولس کے تعاون سے رکھا گیا تھا جو بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل اسکول ایک ایسا واحد ادارہ ہے جہاں ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے طلبہ بھر پور استفادہ کررہے ہیں ۔ پروگرام کے بعد انعام اول خوبیب توحید ، علینہ زہرا حسیب ، انعام دوم انعم فاطمہ خاں گلینڈیل اکیڈیمی کو حاصل ہوا ۔ اس فیسٹ و امنگ پروگرام میں شہر اور بیرون شہر کے طلباء وطالبات نے کافی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہل رول ادا کرنے والوں میں صفی میڈم ، ہیما ، کومل ، شمس ، ڈاکٹر انو بھٹی اور گوڑی کے علاوہ میراں ، اوشا ، ڈاکٹر عالیہ ، جگدمبا ، آمنہ ، نرجس ، دیپیکا کے علاوہ لینگویج فیکلٹی انگلش ، ہندی ، تلگو اور اردو شعبہ جات کے اساتذہ و معلمات شامل ہیں ۔ پروگرام میں 75 سے زائد اسکولس سے ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور تقریبا 45 ججس مقرر تھے ۔۔