کاماریڈی۔21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی پولیس نے تیز رفتاری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے گلے چین چھننے کے سنسنی خیز واقعہ کو محض 48 گھنٹوں میں گرفتار کرتے ہوئے اس کو کیس کو حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا یہ بات اے ایس پی کاماریڈی چیتنیا ریڈی نے بتائی انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 18 ؍ ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب گاندھی نگر میں انسویا نامی خاتون اپنے نواسے کو اسکول سے لے کر واپس گھر لوٹ رہی تھیں کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گلے سے تقریباً تین تولہ وزنی سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس اسٹیشن کاماریڈی میں مقدمہ نمبر 528/2025 درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ایڈیشنل ایس پی کاماریڈی بی چیتنیا ریڈی کی نگرانی میں ٹاؤن انسپکٹر اور سی سی ایس انسپکٹر کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ای-چالان ریکارڈ کی مدد سے واردات میں استعمال شدہ گاڑی کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھاسکر ریڈی اور بابا گوڑ نامی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران دونوں نے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ چین، اسپلنڈر پلس موٹر سائیکل (جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ) اور ایک رئیل می موبائل فون برآمد کرلیا جو موٹر سائیکل برامد کی گئی اس کا۔ اصل نمبر پلیٹ AP 15 AX 5766 ہے اے ایس پی چیتنیا ریڈی نے بتایا کہ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ریمانڈ پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کامیاب کارروائی پر کاماریڈی ٹاؤن سرکل انسپکٹر نرہری، سی سی ایس انسپکٹر سرینواس، ایس آئی نریش، اے ایس آئی رنگا راؤ اور عملے کے ارکان بی کملاکر، راجو، سمپت، نریش اور بھاسکر کو ان کی ستائش کی اور انہیں ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔