حیدرآباد 16اگست(یواین آئی)گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے دو سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے سری ستیہ سائی ضلع میں پیش آیا۔ کرناٹک کی نینا سری کے والد اپنے ارکان خاندان کے ساتھ رشتہ دار کے گھر آئے تھے ۔ ان کی دو سالہ بیٹی نے مونگ پھلی کا دانہ کھانے کی کوشش کی۔اسی دوران یہ دانہ اس کے حلق میں پھنس گیا۔ لڑکی کو پہلے خانگی پھر سرکاری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس لڑکی کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیااور کہا کہ دم گھٹنے سے لڑکی کی موت ہوئی ہے ۔