گلے کی چین سے نوجوان لڑکی کی موت

   

حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک لڑکی کی گلے کی چین اس کیلئے پھانسی کا پھندہ بن گئی اور لڑکی فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ ناگاولی جو الوال علاقہ کے ساکن شخص سائی گنیش گوڑ کی بیٹی حمام میں حادثاتی طور پر گر گئی اور اس کے گلے میں موجود چین نل کی ٹوٹی میں پھنسنے سے لڑکی دم گھٹنے کے سب شدید متاثر ہوگئی۔ اس لڑکی کے گھر والوں نے اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی۔ ناگاولی انٹر سال دوم کی طالبہ تھی۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔