گل فروش کے بینک کھاتے میں راتوں رات ’’30 کروڑ‘‘ روپئے جمع

,

   

بنگلورو ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کا ایک جوڑا جو گذر بسر کیلئے پھول فروخت کرتا ہے اپنے بینک اکاؤنٹ میں راتوں رات 30 کروڑ روپئے ڈپازٹ ہونے پر حیران تھا۔ ڈسمبر میں اس میاں بیوی کے بینک کھاتے میں کسی نے 30 کروڑ روپئے جمع کرادیئے۔ اس گل فروش کو اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب بینک کے عہدیدار اس کے گھر پہنچ کر رقم کے بارے میں دریافت کی اور اس سے تفصیلات پوچھتے ہوئے کہا کہ آخر اتنی بڑی رقم ڈپازٹ کس طرح کی گئی ہے۔ شوہر نے بعدازاں پولیس کو اطلاع دی کہ کسی نے اسے حال ہی میں فون کرکے کہا کہ وہ 15 کروڑ روپئے واپس کردیں اور باقی کی رقم اپنے پاس رکھ لیں۔ گل فروش راتوں رات کروڑ پتی بننے کے بعد خود کو خوش نصیب سمجھنے لگا۔