گل نے تیز ترین 2500 ونڈے رنزکا ریکارڈ بنایا

   

احمد آباد: نائب کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 25 سالہ اوپنر نے محض 50 ویں میچ میں 2,500 ون ڈے رنز مکمل کر کے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا 51 اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گل نے 95 گیندوں پر اپنی ساتویں ونڈے سنچری مکمل کی اور تمام فارمیٹس میں 131 اننگز میں 5000 بین الاقوامی رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ وہ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔