گل ڈینگی بخار میں مبتلا، آسٹریلیا کے خلاف شرکت غیر یقینی

   

چنئی ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوارکو چنئی میں مقرر ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ان کی شرکت بھی غیر یقینی ہے۔گل اس وقت شاندار فام میں ہیں اور کپتان روہت شرما کے ساتھ ان کی جوڑی ٹیم کو شاندار شروعات فراہم کررہی ہے لیکن گل کی عدم دستیابی ہندوستان کی ورلڈ کپ مہم کے آغازکو پریشان کرسکتی ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس مکمل فٹ نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو ہندوستان سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں مشکل کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکوس اسٹوئنس کی اتوارکو ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں شرکت غیر یقینی ہے۔ انہیں ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان سے ونڈے سیریز میں عضلات میں تکلیف ہوئی تھی۔ اس حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مارکوس اسٹوئنس کی فٹنس پر مثبت رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ اسٹوئنس کو پہلے میچ سے باہر نہیں کیا، 2 روز فٹنس سے متعلق اہم ہیں۔