لندن : ہندوستان نے کپتان شبھ من گل کی مسلسل دوسری سنچری کی مدد سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے آج پہلے دن 310/5 اسکور کرلئے ۔ گل 114 پر ناٹ آؤٹ ہے جبکہ رویندر جڈیجہ 41 پر دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہے ۔ صبح میں بین اسٹروکس نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر کے ایل راہول دو پر آؤٹ ہوگئے جبکہ یشسوی جیسوال نے 87 رنز بنائے۔ریشپھ پنتھ 25 پر آؤٹ ہوئے۔