گل کے نام فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ

   

ٹرینیڈاڈ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز اے کے خلاف تیسرے غیر سرکاری ٹسٹ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ برائن لارا اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈرا میچ میں شبھمن نے 248 گیندوں کی اننگز میں 19 چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آوٹ 204 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے سب سے نوجوان ہندوستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے 19 سال 334 دن کی عمر میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ گوتم گمبھیر کے نام تھا جنہوں نے سال 2002 میں انڈیا بورڈ چیئرمین الیون کی جانب سے زمبابوے کے خلاف 20 سال 124 دن کی عمر میں 218 رنز کی ڈبل سنچری بنائی تھی۔