لکھنؤ۔ ویراٹ کوہلی، گوتم گمبھیر اور نوین الحق پیرکے میچ کے بعد زبانی جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹورگوتم گمبھیر پر بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ گراؤنڈ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا صد فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا، آئی پی ایل نے ایک بیان میں کہا۔رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا صد فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوہلی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔لکھنؤ سوپر جائنٹس کے باؤلر نوین الحق پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نوین نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 1 کا جرم کیا ہے۔