کولکتہ ۔ شاہ رخ خان اور گوتم گمبھیر کے درمیان زبردست تجارتی رشتہ ہے۔ گمبھیر نے کئی انٹرویوز میں بھی اس کا ذکرکیا ہے۔ شاہ رخ خان بھی گمبھیر کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزگمبھیر کی قیادت میں 3 آئی پی ایل ٹرافی جیت چکی ہے۔ گمبھیر نے کے کے آرکو آئی پی ایل کا فاتح بنایا، پہلے کپتان اور پھر ایک سرپرست کے طور پر۔ گمبھیر نے اب ٹیم انڈیا کی خاطر انہیں اور اپنی ٹیم کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس سے شاہ رخ کی ٹیم کو بڑا دھکا لگا ہے۔یادر ہے کہ گوتم گمبھیر کو گزشتہ رات ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے کے کے آر کی خدمات سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔