نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ کوچ کو یہ دھمکی آئی ایس آئی ایس کشمیر سے ملی ہے۔ گمبھیر نے دہلی پولیس میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ انہوں نے اپنے خاندان کے لیے سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔گوتم گمبھیر ان دنوں جاری آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے وقف پر ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ یورپ کے دورے پر بھی گئے تھے لیکن پہلگام حملے کے ایک دن بعد ہی انہیں جان سے مارنے کی دھمکی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔