نئی دہلی ۔ ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کا کام سری لنکا کے دورے سے شروع ہوا ہے۔ ان کی قیادت میں یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ گوتم گمبھیر نے اس سب کے لیے بی سی سی آئی سے کتنی تنخواہ لی ہے ؟ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو گوتم گمبھیر پر ہونے والے اخراجات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سب سے پہلے تنخواہ کے بارے میں جانیں۔ گوتم گمبھیر کو بی سی سی آئی سے سالانہ تنخواہ12کروڑ روپے ملتی ہے۔ اب 12 کروڑ سالانہ یعنی ایک کروڑ ہر ماہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پرگوتم گمبھیر کو دیئے جائیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیرکی نہ صرف سالانہ تنخواہ 12 کروڑ روپے ہوگی، اس کے علاوہ انہیں دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔ ایسی سہولیات میں سب سے اہم غیر ملکی دوروں پر ملنے والا روزانہ الاؤنس ہے۔ یہ رقم 21000 روپے ہے۔ گوتم گمبھیر 22 جولائی کو ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سری لنکا پہنچے اور7 اگست تک وہاں رہیں گے۔ اب اس کے مطابق گوتم گمبھیرکو سری لنکا کے دورے پر 16 دنوں کے لیے دیا جانے والا جملہ الاؤنس 336000 روپے ہے۔