نئی دہلی۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بیانات کے لئے مشہور سابق اوپنر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس نے گوتم کے خلاف بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بی جے پی رہنما نے جائیداد کے کاروبار میں کروڑوں کی بدعنوانی کی ۔ ان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست 50 سے زیادہ فلیٹ مالکان کی جانب سے دائر کی گئی تھیں ۔ دہلی پولیس نے چارج شیٹ بھی عدالت میں جمع کر ادی ہے ۔