گمبھی راؤپیٹ۔ یکم؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤپیٹ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی قلت پر فوری توجہ دیتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان بَنڈی سنجے کمار نے اپنی ایم پی فنڈ سے دو بورویلس اور موٹروں کی منظوری دی۔یہ بات بنڈل بی جے پی کے رمیش نے بتائی ایک روز قبل منڈل صدر کوڈے رمیش کی قیادت میں بی سی ڈبل بیڈ روم کالونی کے قریب پہلا بورویل کھودا گیا۔ جبکہ آج دوسرا بوریل۔ گاندھی چوک ڈالا گیا، انہوں نے کہا کہ ضلع بی جے پی رکن ریڈی بویِنا گوپی کی رہنمائی میں پانی کے مسئلے کا مؤثر حل ممکن ہوا۔رمیش نے بتایا کہ سنجے کمار نے علاقے کی مزید ترقی کے لیے بھی فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس موقع پر مقامی عوام اور پارٹی قائدین نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں دیوسانی کرشنا، گڈڈامیڈی پرساد ریڈی، وگنیش گوڑ، ناگراجو گوڑ، نرسِنگلو، گنٹہ اشوک، پتی سوامی، ڈاکٹر ستیہ نارائن، دیویندر یادو سمیت دیگر قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔